امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع ایرانی میزائل سائٹس پر 5 ہزار پائونڈ وزنی بم گرانے کا دعویٰ

واشنگٹن۔18مارچ (اے پی پی):امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع ایرانی میزائل سائٹس پر زیرِ زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طاقتور بموں کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع مضبوط میزائل سائٹس پر کامیابی کے ساتھ زیرِ زمین اپنے اہداف کو نشانہ بنانے …

واشنگٹن۔18مارچ (اے پی پی):امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع ایرانی میزائل سائٹس پر زیرِ زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طاقتور بموں کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع مضبوط میزائل سائٹس پر کامیابی کے ساتھ زیرِ زمین اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے متعدد 5000 پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ ان مقامات پر موجود ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔ایران کی جانب سے اس آبی گزرگاہ کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل متاثر ہوئی جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے ہوا ہے۔امریکاکے یہ بڑے بم جنہیں بنکر بسٹر کہا جاتا ہے اُن بموں سے طاقت میں کم ہیں جو اُس نے گزشتہ سال ایران میں تین زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر حملے کے دوران استعمال کیے تھے۔