واشنگٹن ۔18مارچ (اے پی پی):امریکی عدالت نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو نشریات دوبارہ شروع کرنے اور ایک ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکہ کے ایک وفاقی جج نے منگل کو ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ وائس آف امریکا (VOA) کے 1,000 سے زیادہ ملازمین کو بحال کرے اور سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے براڈکاسٹر کے کام دوبارہ شروع کرے۔ڈسٹرکٹ جج …
امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کو نشریات دوبارہ شروع کرنے ، ملازمین کو بحال کرنے کا حکم

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18مارچ (اے پی پی):امریکی عدالت نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو نشریات دوبارہ شروع کرنے اور ایک ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکہ کے ایک وفاقی جج نے منگل کو ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ وائس آف امریکا (VOA) کے 1,000 سے زیادہ ملازمین کو بحال کرے اور سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے براڈکاسٹر کے کام دوبارہ شروع کرے۔ڈسٹرکٹ جج رائس لیمبرتھ نے دس دن قبل فیصلہ دیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےوائس آف امریکا میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے لیے ایک اہلکار کی تقرری غیر قانونی تھی ۔
کیری لیک، جو ایک سابق ٹیلی ویژن نیوز اینکر ہیں ،نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی ایجنسی فار گلوبل میڈیا (یو ایس اے جی ایم) کی سربراہی کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد عملے اور فنڈنگ میں کمی کر دی تھی، یہ تنظیم وائس آف امریکا کے ساتھ ساتھ ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو فری ایشیا کی نگرانی کرتی ہے۔
ڈسٹرکٹ جج رائس لیمبرتھ جنہیں 1987 میں سابق ریپبلکن صدر رونالڈ ریگن نے تعینات کیا تھا، نے حکم دیا کہ وائس آف امریکا کے 1,042 ملازمین، جنہیں گزشتہ ایک سال سے تنخواہ کے ساتھ انتظامی چھٹی پر رکھا گیا تھا ،کو 23 مارچ تک بحال کر دیا جائے۔جج نے کہا کہ مدعا علیہان نے اپنے فیصلے کے لیے اصولی بنیاد کے قریب کوئی چیز فراہم نہیں کی ہے۔ انہوں نے USAGM کو بین الاقوامی نشریات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اگلے ہفتے تک ایک منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔








