روس اور سعودی عرب باہمی تعلقات کو وسعت دینے کو تیار

ماسکو۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)سعودی بادشاہ سلمان نے کہا ہے کہ روسی قیادت کے ساتھ دو طرفہ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے ماسکو میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب اور روس اپنے تعلقات کو مزید بہتر …

ماسکو۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)سعودی بادشاہ سلمان نے کہا ہے کہ روسی قیادت کے ساتھ دو طرفہ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے ماسکو میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب اور روس اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے متفق ہیں۔ قبل ازیں روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام اور شامی تنازعے کے خاتمے کی خاطر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply