صنعا۔19مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس آر سی ) کی جانب سے یمن میں حضرموت گورنریٹ میں ضرورت مند خاندانوں میں عید کے 1190 کپڑے اور یتمیوں میں 1190 تحائف تقسیم کیے گئے۔ اردو نیوز نے کے ایس آر سی کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام 2026 میں یمن میں ’’کسوت فرح کلودنگ ڈسٹریبویشن پراجیکٹ‘‘ کا حصہ ہے۔ …
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے یمن کے بچوں میں عید کے کپڑے اور تحائف تقسیم
صنعا۔19مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس آر سی ) کی جانب سے یمن میں حضرموت گورنریٹ میں ضرورت مند خاندانوں میں عید کے 1190 کپڑے اور یتمیوں میں 1190 تحائف تقسیم کیے گئے۔ اردو نیوز نے کے ایس آر سی کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام 2026 میں یمن میں ’’کسوت فرح کلودنگ ڈسٹریبویشن پراجیکٹ‘‘ کا حصہ ہے۔
اس پراجیکٹ کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کے 19 ہزار افراد کی مدد کی جائے گی جن میں المہرہ، حضرموت، عدن، مارب اور لحج کی گورنریٹس سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد اور کمیونٹیز شامل ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی گئی ہیومنٹیرین اور ریلیف کوششوں کے ڈھانچے کا حصہ ہے ۔ ادارے نے یمن کی المہرہ گورنریٹ کے الغیضہ ڈسٹرکٹ میں بھی ضرورت مند خاندانوں میں عید کے کپڑوں کے 887 جوڑے اور یتیم بچوں میں 887 تحائف تقسیم کیے، اس کا مقصد بچوں میں خوشیاں بانٹنا اور ان کی عید کے دنوں میں نفسیاتی اور سماجی طور پر مدد کرنا شامل ہے۔









