واشنگٹن ۔19مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے )نے کہا ہے کہ اس کے پاس ایران کے شہر اصفہان میں نئی افزودگی کی تنصیب کی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے گزشتہ روز امریکا کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ (تنصیب)زیرِ …
ایرانی شہر اصفہان میں یورینیم کی افزودگی کی نئی تنصیب بارے کوئی معلومات نہیں، آئی اے ای اے
واشنگٹن ۔19مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے )نے کہا ہے کہ اس کے پاس ایران کے شہر اصفہان میں نئی افزودگی کی تنصیب کی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے گزشتہ روز امریکا کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ (تنصیب)زیرِ زمین موجود ہے لیکن ہم ابھی تک اس کا دورہ نہیں کر سکے۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران نے جون میں ادارے کو نئی تنصیب کی موجودگی کی اطلاع دی تھی ، ہمارے انسپکٹرز اس مہینے کے آخر میں معائنے کے لیے اصفہان میں تھے لیکن انہیں اس وقت دورہ منسوخ کرنا پڑا جب وہاں کے ایٹمی کمپلیکس پر اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے آغاز میں بمباری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹرز کی جانب سے دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ صرف ایک خالی ہال ہے یا اس میں سینٹری فیوجز کی تنصیب کے لیے کنکریٹ کی بنیادیں تیار ہیں، یہ مشینیں بجلی گھروں اور جوہری ہتھیاروں کے لیے یورینیم کی افزودگی کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے سوالات ہیں جن کی وضاحت ہم صرف اسی صورت میں کر سکیں گے جب ہم وہاں واپس جا سکیں ۔









