جنوبی کوریا ، فوجیوں کی تربیت کے دوران گولی لگنے سے بچی زخمی ہو گئی

سیئول۔19مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا میں فوجیوں کو فائرنگ کی تربیت کے دوران ایک بچی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جس کے بعد ٹریننگ معطل کردی گئی۔ اے ایف پی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی شہر ڈائیگو میں کھیل کے میدان میں پیش آیا جب ایک بچی جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی قریبی شوٹنگ رینج سے چلائی گی گولی …

سیئول۔19مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا میں فوجیوں کو فائرنگ کی تربیت کے دوران ایک بچی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جس کے بعد ٹریننگ معطل کردی گئی۔ اے ایف پی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی شہر ڈائیگو میں کھیل کے میدان میں پیش آیا جب ایک بچی جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی قریبی شوٹنگ رینج سے چلائی گی گولی سے زخمی ہو گئی ۔ زخمی بچی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی گردن سے گولی کا ایک ٹکڑا نکالا گیا ،اس کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی وجہ سے اسے گھر بھیج دیا گیا ۔ فوج کے تعلقات عامہ کے دفتر کے سربراہ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ فوج نے واقعے کے تناظر میں انفرادی آتشیں ہتھیاروں کی فائرنگ کی تمام مشقیں روک دی ہیں۔

مزید خبریں