دوحہ ۔19مارچ (اے پی پی):قطری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ راس لفان اینرجی کمپلیکس میں راکٹ حملے کے نتیجہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قطری وزارت داخلہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انرجی کمپلیکس پر جس مقام میں آگ لگی تھی وہاں کولنگ …
راس لفان اینرجی کمپلیکس میں راکٹ حملے کے نتیجہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، قطری وزارت داخلہ

مزید خبریں
دوحہ ۔19مارچ (اے پی پی):قطری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ راس لفان اینرجی کمپلیکس میں راکٹ حملے کے نتیجہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قطری وزارت داخلہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انرجی کمپلیکس پر جس مقام میں آگ لگی تھی وہاں کولنگ کا عمل جاری ہے اور خطرناک مواد کو ایک خصوصی یونٹ سنبھال رہا ہے۔ راس لفان تنصیب پر جمعرات کی صبح سویرے راکٹ حملہ کیا گیا تھا ۔قبل ازیں قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح سویرے اس کے مرکزی مقام پر گیس تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی ہے اور زیادہ نقصان ہوا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔








