لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ، دو دنوں میں درجنوں افراد مارے گئے

بیروت۔19مارچ (اے پی پی):جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جہاں گزشتہ دو دنوں میں کم از کم 45 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے قصبے برج شمالی میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ۔اس کے علاوہ اسرائیل کی سرحد …

بیروت۔19مارچ (اے پی پی):جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جہاں گزشتہ دو دنوں میں کم از کم 45 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے قصبے برج شمالی میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ۔اس کے علاوہ اسرائیل کی سرحد کے قریب واقع قصبوں چہائن اور مرواہین کے داخلی راستوں پر بھی گولہ باری کی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوب میں جزین ضلع میں السریرہ میں گھروں کے قریب رات کے وقت دو فضائی حملے کیے جبکہ خیام قصبے، بنت جبیل اور مفدون شہر کے قریب علاقوں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے دارالحکومت بیروت، مشرق میں بعلبیک اور جنوب میں سدون میں بھی حملے کئے گئے۔

دریں اثنا ،حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ارکان نے جنوبی لبنان میں چھ اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے۔حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی افواج کی جانب سے دیر سریان کے علاقے کی طرف طیبہ قصبے میں پیش قدمی کی کوشش کی گئی۔لبنانی حکام کے مطابق، 2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 968 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق شہید ہونے والوں میں 100 سے زیادہ بچے تھے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ لبنان میں اسرائیل کے حملوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً ایک تہائی بچے ہیں۔

مزید خبریں