میکسیکو سٹی ۔20مارچ (اے پی پی):میکسیکو میں سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 11 مشتبہ جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق میکسیکن بحریہ کے مطابق کارروائی ریاست سینالوا میں ایک رہائش گاہ پر کی گئی، جو مبینہ طور پر سینالوا کارٹیل کے ایک دھڑے "لاس مایوس" سے منسلک تھی۔بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ جب اہلکار موقع پر پہنچے تو مشتبہ افراد نے ان پر حملہ …
میکسیکو میں سکیورٹی آپریشن، 11 مشتبہ جرائم پیشہ افراد ہلاک

مزید خبریں
میکسیکو سٹی ۔20مارچ (اے پی پی):میکسیکو میں سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 11 مشتبہ جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق میکسیکن بحریہ کے مطابق کارروائی ریاست سینالوا میں ایک رہائش گاہ پر کی گئی، جو مبینہ طور پر سینالوا کارٹیل کے ایک دھڑے "لاس مایوس” سے منسلک تھی۔بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ جب اہلکار موقع پر پہنچے تو مشتبہ افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے جواب میں فورسز نے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کے دوران "لاس مایوس” کے ایک رہنما عمر اوسوالڈو ‘ایل پاتاس’ ٹوریس کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کی بیٹی بھی ملی، تاہم تحقیقات کے بعد اسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے موقع سے جدید اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔








