ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں ریجنل ایشوز اور سکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔ددونوں رہنماوں نے عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد …
سعودی ولی عہد اور امیر کویت کا رابطہ، خطے میں سکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال
ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں ریجنل ایشوز اور سکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔ددونوں رہنماوں نے عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا دونوں ملکوں اورعوام کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









