چین کا پاکستان۔افغانستان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عید الفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نےپریس بریفنگ میں کہاکہ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل اور سکون کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے، جلد از جلد ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی حاصل ہوگی، اور اختلافات کو گفت و شنید کے ذریعے …

بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عید الفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نےپریس بریفنگ میں کہاکہ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل اور سکون کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے، جلد از جلد ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی حاصل ہوگی، اور اختلافات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اپنے سمیت متعلقہ اسلامی ممالک کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ چین مستقبل میں بھی تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔