آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن

لندن۔20مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے۔ بی بی سی کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی او ایم) کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر آئی او ایم کے سربراہ وکٹر جمنیز فرنانڈیز نے کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی تنظیم آئندہ ہفتے ایران اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ آبنائے ہرمز …

لندن۔20مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے۔ بی بی سی کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی او ایم) کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر آئی او ایم کے سربراہ وکٹر جمنیز فرنانڈیز نے کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی تنظیم آئندہ ہفتے ایران اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور محفوظ گزر گاہ کے لیے ایک فریم ورک تلاش کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرے گی۔وکٹر جمنیز فرنانڈیز نے کہا کہ خطے کا کوئی بھی ملک ان مذاکرات سے باہر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پورے خطے کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔