قاہرہ ۔20مارچ (اے پی پی):مصر کےشہر نیو دمیطہ میں ایک بڑے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطا بق مصری وزارت صحت کے مطابق واقعہ جمعہ کو پیش آیا، جب ایک ہیلیم گیس ٹینک، جو غبارے بھرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا، پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔یہ افسوسناک واقعہ عیدالفطر کے پہلے روز پیش آیا، جب …
مصر میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق، 32 زخمی

مزید خبریں
قاہرہ ۔20مارچ (اے پی پی):مصر کےشہر نیو دمیطہ میں ایک بڑے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطا بق مصری وزارت صحت کے مطابق واقعہ جمعہ کو پیش آیا، جب ایک ہیلیم گیس ٹینک، جو غبارے بھرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا، پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔یہ افسوسناک واقعہ عیدالفطر کے پہلے روز پیش آیا، جب لوگ رمضان المبارک کے اختتام کی خوشیاں منا رہے تھے۔حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔








