جنوبی کوریا کی آٹو پارٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، 50 افراد زخمی، 35 کی حالت تشویشناک

سیئول ۔20مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی ایک آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 35 کی حالت تشویشناک ہے۔ یونہا پ نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل فائر ایجنسی نے ملکی سطح پر فائر موبلائزیشن کا حکم جاری کیا تاکہ دیگر علاقوں سے فائر فائٹنگ وسائل، عملہ، فائر ٹرک اور مخصوص آلات متاثرہ علاقے میں بھیجے جائیں۔وزیر اعظم …

سیئول ۔20مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی ایک آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 35 کی حالت تشویشناک ہے۔ یونہا پ نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل فائر ایجنسی نے ملکی سطح پر فائر موبلائزیشن کا حکم جاری کیا تاکہ دیگر علاقوں سے فائر فائٹنگ وسائل، عملہ، فائر ٹرک اور مخصوص آلات متاثرہ علاقے میں بھیجے جائیں۔وزیر اعظم کِم من-سوک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل اور عملے کو متحرک کیا جائے تاکہ زندگیاں بچائی جائیں اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔