ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور متعدد افریقی ممالک میں عیدالفطر جمعہ کو منائی گئی۔سعودی عرب میں نماز عیدکے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا گی۔ متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوگئے۔ آسٹریلیا میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی ۔ آسٹریلوی …
متعدد خلیجی اور افریقی ممالک میں عیدالفطر جمعہ کو منائی گئی، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ہفتہ کو ہو گی

مزید خبریں
ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور متعدد افریقی ممالک میں عیدالفطر جمعہ کو منائی گئی۔سعودی عرب میں نماز عیدکے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا گی۔ متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوگئے۔ آسٹریلیا میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی ۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز عید کے موقع پر سڈنی کی مسجد میں گئے اور عید کے تہوار میں شرکت کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ بھارت کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
خصوصاً بھارتی حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں، علما اور عوام نے آسمان کا بغور جائزہ لیا، تاہم کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ملک کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد یہ طے پایا کہ پورے بھارت میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب عید 21 مارچ کو منائی جائے گی۔بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں جمعرات کو چاند نظر نہیں آیا ۔
ان ممالک میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔ افریقی ممالک سوڈان، نائجیریا، سینیگال اور کیمرون میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی۔افغانستان، نائجر اور مالی میں جمعرات کو عیدالفطر منائی گئی جبکہ پاکستان میں بھی بوہرا برادری نے بھی جمعرات کو عید منائی ہے۔ سنگاپور میں ہفتہ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔








