بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیا کے نائب صدر کتھوری کِنڈیکی، جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشاتیلے اور سیشلیز کے نائب صدر سباسٹین پِلائے کی دعوت پر چین کے نائب صدر ہان ژینگ 22 سے 30 مارچ تک کینیا، جنوبی افریقہ اور سیشلیز کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی …
چین کے نائب صدر کینیا، جنوبی افریقہ اور سیشلیز کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیا کے نائب صدر کتھوری کِنڈیکی، جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشاتیلے اور سیشلیز کے نائب صدر سباسٹین پِلائے کی دعوت پر چین کے نائب صدر ہان ژینگ 22 سے 30 مارچ تک کینیا، جنوبی افریقہ اور سیشلیز کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کے کینیا، جنوبی افریقہ اور سیشلیز کے ساتھ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
سال 2026 چین کے "15ویں پانچ سالہ منصوبہ” کے آغاز کا سال ہے اور یہ چین اور افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور "چین۔افریقہ عوامی تبادلے کا سال” بھی ہے۔ اپنے دورہ کے دوران چین کے نائب صدر ہان ژینگ متعلقہ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔








