برازیل میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمہ کا انعقاد، سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا کے شعبوں سے نمایاں شخصیات کی شرکت

برا زیلیا۔20مارچ (اے پی پی):برازیل کے شہر برازیلیا میں چائنا ان اسپرنگ ٹائم:دنیا کے لیے چین کے ترقیاتی مواقع کے موضوع پر عالمی مکالمہ کا انعقاد کیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اوربرازیل کے وزیر صحت الیگزینڈر پڈیلیا نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔ تقریب میں برازیل کی …

برا زیلیا۔20مارچ (اے پی پی):برازیل کے شہر برازیلیا میں چائنا ان اسپرنگ ٹائم:دنیا کے لیے چین کے ترقیاتی مواقع کے موضوع پر عالمی مکالمہ کا انعقاد کیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اوربرازیل کے وزیر صحت الیگزینڈر پڈیلیا نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔

تقریب میں برازیل کی سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا کے شعبوں کی نمایاں شخصیات سمیت تقریباً ایک سو بیس مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی معیار کی مربوط نشریات، سائنسی و تکنیکی جدت اور میڈیا وسائل کی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چینی طرزِ جدیدیت کے ثمرات کو دنیا تک بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

چین کی ترقی دنیا سے الگ نہیں ہو سکتی اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر عالمی امن و ترقی کے فروغ اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

اس موقع پر سی ایم جی کا تیار کردہ پہلا بڑا صنعتی ثقافتی پروگرام "ہنر مند کاریگروں کا ریکارڈ” بھی پیش کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق برازیل کے سرکاری ٹی وی، ڈاکیومنٹری ٹی وی، اخبار "ساؤ پالو پیج نیوز”، اخبار” پوسٹ برازیلیا "، "ڈپلومیٹک ورلڈ”، "247 نیوز ویب سائٹ”،”پاڈر360” اور دیگر مین اسٹریم میڈیا نے تقریب کی کوریج کی۔