بنگلادیش ، بس اور ٹرین میں تصادم سے 12 افراد ہلاک ، 20 زخمی

ڈھاکہ ۔22مارچ (اے پی پی):بنگلادیش کے ضلع کوملہ بس اور ٹرین میں تصادم سے 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ سادر ساؤتھ اپازیلہ کے پڈوا بازار علاقے میں اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب چٹگرام جانے والی میل ٹرین بس سے ٹکرائی جو ریل کے پٹریوں کو پار کر رہی تھی۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر …

ڈھاکہ ۔22مارچ (اے پی پی):بنگلادیش کے ضلع کوملہ بس اور ٹرین میں تصادم سے 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ سادر ساؤتھ اپازیلہ کے پڈوا بازار علاقے میں اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب چٹگرام جانے والی میل ٹرین بس سے ٹکرائی جو ریل کے پٹریوں کو پار کر رہی تھی۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو کوملہ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹیاں بھی تشکیل دے گی گئی ہی ۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈھاکہ-چٹگرام ریل سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی جسے بعد ازاں دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔