سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کاٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ریاض ۔23مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے فون پر بات چیت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا۔فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کی خود مختاری کے تحفظ، سلامتی کو برقرار رکھنے، اپنی سرزمین اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے مملکت کی …

ریاض ۔23مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے فون پر بات چیت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا۔فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کی خود مختاری کے تحفظ، سلامتی کو برقرار رکھنے، اپنی سرزمین اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے مملکت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔