اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ مرد خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن اپنے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے ،جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت میں قوم کو آزادی کا تحفہ دیا۔یوم پاکستان کے موقع پر پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اخلاص کے ساتھ ملک …
یوم پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کا تحفہ ہے، زمرد خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ مرد خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن اپنے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے ،جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت میں قوم کو آزادی کا تحفہ دیا۔یوم پاکستان کے موقع پر پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اخلاص کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے اور فلاحی معاشرہ کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے فرض کی یاد دلاتا ہے۔زمرد خان نے کہا کہ قوم کی آزادی، فخر اور عزت پاکستان سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن قوم سے مطالبہ کرتا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی آزادی اور خودمختاری کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے غیر متزلزل کوششوں کا عہد کرے۔








