ہماری آزادی ، ہماری آن اور ہماری شان وطنِ پاکستان سے ہے ، زمرد خان

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):‎پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ ۲۳ مارچ کا دن اُن محسنوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا بھی متقاضی ہے کہ ہم سچی …

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):‎پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ ۲۳ مارچ کا دن اُن محسنوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا بھی متقاضی ہے کہ ہم سچی لگن سے ملک و ملت کی خدمت کریں اور ایک فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

زمرد خان نے کہ ہماری آزادی ، ہماری آن اور ہماری شان وطنِ پاکستان سے ہے اور اس کی سربلندی کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ ‎انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اورشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر کیلئے انتھک محنت کریں گے اور وطن کی آزادی اور خودمختاری پر کبھی کوئی آنچ نہ آنے دیں گے۔