وفاقی وزیر اطلاعات کی آوارہ کتے کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی مہر کی ہلاکت پر متاثرہ خاندان سے ملاقات، پانچ لاکھ مالی امداد دینے وبچی کے والد کی ملازمت کے احکامات جاری

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے آٹھ سالہ بچی مہر کی ہلاکت کے واقعے پر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے مالی امداد دینے اور بچی کے والد کیلئے ملازمت کے احکامات جاری جبکہ واقعے کے تدارک کے لیے دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ …

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے آٹھ سالہ بچی مہر کی ہلاکت کے واقعے پر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے مالی امداد دینے اور بچی کے والد کیلئے ملازمت کے احکامات جاری جبکہ واقعے کے تدارک کے لیے دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

تفصیل کے مطابق سوموار کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سینئر سیاستدان ساجدہ فاروق تارڑ نے ٹائون شپ میں مرحومہ مہر کے گھر جا کر والد قیصر صدیق مسیح اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور بچی کے والد کے لیے فوری طور پر ملازمت فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے آوارہ کتوں کے مسئلے کے حل کے لیے رفاقت ڈوگر اور میری گل پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ کمیٹی عدالت میں پیش ہو کر ان احکامات سے متعلق صورتحال واضح کرے گی جن کے تحت کتوں کو مارنے پر حکم امتناعی دیا گیا ہے،جبکہ عدالت سے حکم امتناعی ختم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔