اردو ادب کے نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد محمد حمید شاہد کی سالگرہ پیر کو منائی گئی

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):اردو ادب کے نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد محمد حمید شاہد کی سالگرہ پیر 23 مارچ کو منائی گئی ۔محمد حمید شاہد 23 مارچ 1957کو پنڈی گھیب ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔محمد حمید شاہد نے ابتدائی تعلیم پنڈی گھیب سے حاصل کی۔ میٹرک کے بعد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔ …

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):اردو ادب کے نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد محمد حمید شاہد کی سالگرہ پیر 23 مارچ کو منائی گئی ۔محمد حمید شاہد 23 مارچ 1957کو پنڈی گھیب ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔محمد حمید شاہد نے ابتدائی تعلیم پنڈی گھیب سے حاصل کی۔ میٹرک کے بعد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے تعلیم حاصل کی۔

بعد ازاں قانون کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔ انہوں نے بینکار کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ محمد حمید شاہد کی ادبی زندگی کا آغاز یونیورسٹی کے زمانے ہی سے ہو چکا تھا۔

ان کی معروف تصانیف میں ’’بند آنکھوں سے پرے،جنم جہنم،مرگ زار،پارو،محمد حمید شاہد کےپچاس افسانے،آدمی،سانس لینے میں درد ہوتا ہے،حیرت کا باغ(مجموعہ محمد حمید شاہد)،گندم کی مہک،مٹی آدم کھاتی ہے،جنگ میں محبت کی تصویر نہیں بنتی،ادبی تنازعات،اشفاق احمد : شخصیت و فن،اردو افسانہ : صورت و معنی،کہانی اور یوسا سے معاملہ،اردو فکشن نئے مباحث،منٹو:آج بھی زندہ ہے،راشد، میراجی، فیض: نایاب ہیں ہم،افسانہ کیسے لکھیں،جستجو گفتگو اور خوشبو کی دیوار کے پیچھے (خود نوشت)‘‘ سمیت دیگر کتب شامل ہیں۔محمد حمید شاہد کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔