اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اتحاد، نظم و ضبط اور پختہ یقین ہی ترقی کی ضمانت ہے، حکومت مضبوط اور صحت مند پاکستان کی تعمیر کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے …
اتحاد، نظم و ضبط اور پختہ یقین ہی ترقی کی ضمانت ہے، سید مصطفی کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اتحاد، نظم و ضبط اور پختہ یقین ہی ترقی کی ضمانت ہے، حکومت مضبوط اور صحت مند پاکستان کی تعمیر کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق آگے بڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں اور مشترکہ ذمہ داری بہت ضروری ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کامیابی صرف اتحاد سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار عوام کی طاقت اور ہم آہنگی پر ہے۔








