لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پیر کو یہاں سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب کی والدہ، ڈی آئی جی سہیل چوہدری کے والد، سابق چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھروں میں گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومین کے خاندانوں سے …
وفاقی وزیر اطلاعات کی عامر حبیب کی والدہ، سہیل چوہدری کے والد، شہریار سلطان اور شہزاد سلطان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پیر کو یہاں سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب کی والدہ، ڈی آئی جی سہیل چوہدری کے والد، سابق چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھروں میں گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومین کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








