اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملاقات کی اوررمضان ریلیف پیکیج کی تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 91 فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی کی …
وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بی آئی ایس پی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملاقات کی اوررمضان ریلیف پیکیج کی تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 91 فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حاصل شدہ نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیاب تکمیل حکومت کے عوامی فلاح کے عزم کی عکاس ہے۔بعد ازاں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بَڑیچ نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی پی اے ایف کے فلاحی پروگرامز کی شفاف اور مؤثر تکمیل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ پی پی اے ایف کے فلاحی پروگرامز کا خود جائزہ لینے کے لئے مختلف منصوبوں کے دورے کریں گے۔ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے باعث تعطل کے بعد ملک بھر میں ہسپتالوں اور جامعات کے دوروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان دوروں کا مقصد پاکستان بیت المال (پی بی ایم) کے اقدامات کا جائزہ لینا اور زمینی سطح پر سہولیات اور خدمات کی صورتحال کا براہِ راست معائنہ کرنا ہے۔








