کوکا کولا پاکستان نے دو ایوارڈ حاصل کر لیے

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):کوکا-کولا پاکستان نے 15ویں انٹرنیشنل سمٹ آن کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی میں پانی کے بہتر استعمال اور پائیداری میں جدت کے اعتراف میں دو ایوارڈز حاصل کر لیے۔ کمپنی کو ایکسلی لینس اِن واٹر اسٹیورڈشپ ایوارڈ اور انوویشن اِن سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دیئےگئے۔کوکاکولا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اور سسٹین ایبیلٹی، ڈاکٹر فیصل ہاشمی …

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):کوکا-کولا پاکستان نے 15ویں انٹرنیشنل سمٹ آن کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی میں پانی کے بہتر استعمال اور پائیداری میں جدت کے اعتراف میں دو ایوارڈز حاصل کر لیے۔ کمپنی کو ایکسلی لینس اِن واٹر اسٹیورڈشپ ایوارڈ اور انوویشن اِن سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دیئےگئے۔کوکاکولا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اور سسٹین ایبیلٹی، ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے وصول کیے۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے کمپنی کی مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔اس موقع پر منعقدہ سمٹ میں ملکی و بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی، جن میں مونڈیلیز، اینگرو، کے ایف سی، ٹویوٹا، مارٹن ڈاؤ، ٹیلی نار، ایبٹ، نوو نورڈسک، پیکجز لمیٹڈ، لکی کور، نیشنل بینک اور بینک الفلاح شامل تھے۔ انٹرنیشنل سی ایس آر سمٹ ایک سالانہ فورم ہے جو حکومت، صنعت اور ترقیاتی شعبوں کے رہنماؤں کو یکجا کرتا ہے تاکہ کارپوریٹ اقدامات کو سراہا جا سکے اور پاکستان میں پائیدار کاروباری رجحانات پر گفتگو کی جا سکے۔سمٹ کے منتظمین کے مطابق، ایکسلی لینس اِن واٹر اسٹیورڈ شپ ایوارڈ اُن منصوبوں کے لیے دیا گیا جو صاف پانی تک رسائی کو بہتر بنانے اور طویل مدتی آبی وسائل کی بحالی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان میں سندھ میں گھریلو سطح پر پانی کی دستیابی بہتر بنانے والا واٹر فار ویمن پروگرام اور ری چارج پاکستان شامل ہیں، جو دی کوکا کولا فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک ماحولیاتی استحکام کا منصوبہ ہے اور سیلابی خطرات کے انتظام اور ویٹ لینڈز کی بحالی پر کام کرتا ہے۔انوویشن اِن سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ کوکا کولا پاکستان کے ’’میدان صاف‘‘ اقدام کے لیے دیا گیا، جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ بطور آفیشل بیوریج پارٹنر، کمپنی نے میچ وینیوز پر ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کیے، جن میں الگ الگ کچرا دان نصب کرنا شامل تھا۔ منتظمین کے مطابق تقریباً 60 ہزار پی ای ٹی بوتلیں جمع کر کے ری سائیکل کی گئیں اور انہیں دھاگے میں تبدیل کر کے ٹی شرٹس تیار کی گئیں۔ اس اقدام کے تحت ڈیجیٹل اسکور بورڈز پر عوامی آگاہی پیغامات بھی نشر کیے گئے، جن سے تقریباً 50 لاکھ افراد تک رسائی حاصل ہوئی۔