نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی): نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور مشرق وسطیٰ کی جاری صورتحال کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو اپریل کے مہینے اور اس کے بعد کی ضروریات پوری کرنے کےلئے کافی ہیں۔
انہوں نے موجودہ سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارتوں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے، بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور آنے والے ہفتوں میں مناسب سپلائی کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز، صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








