نئی دہلی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ماہ رواں کے آخر میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجوزہ دورے کی تاریخوں اور طریقوں کا تعین کیا جارہا ہے۔ روزنامہ ”دی ہندو“ کے مطابق نئی دہلی اور واشنگٹن میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اکتوبر کے آخر میں متوقع …
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ماہ رواں کے آخر میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے، بھارتی ذرائع ابلاغ

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ماہ رواں کے آخر میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجوزہ دورے کی تاریخوں اور طریقوں کا تعین کیا جارہا ہے۔ روزنامہ ”دی ہندو“ کے مطابق نئی دہلی اور واشنگٹن میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک ہی دورے میں بھارت اور پاکستان جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریکس ٹلرسن بھارت کا دورہ کرنے والے چوتھے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہونگے۔ امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے اس سال اپریل، جنوبی اور وسط ایشیا کے بارے میں امریکی عہدیدار الائس ویلز نے جولائی اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس نے ستمبر میں بھارت کا دورہ کیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مجوزہ دورہ بھارت سے امریکا اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان افغانستان پر تعاون میں اضافہ ہورہا ہے۔








