آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا‘ کسی کو اپنے اقدام کی غلط تشریح نہیں کرنے دیں گے‘ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے‘ پاکستان کو کسی بھی قیمت پر دہشت گردی سے پاک کرنا ہمارا فرض ہے، …

راولپنڈی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا‘ کسی کو اپنے اقدام کی غلط تشریح نہیں کرنے دیں گے‘ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے‘ پاکستان کو کسی بھی قیمت پر دہشت گردی سے پاک کرنا ہمارا فرض ہے، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کو تباہ کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ وہ پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے پاس آﺅٹ ہونے والے 129 کیڈٹس کو بیجز لگائے اور گریجویٹ اور ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے سعودی عرب اور اردن کی شاہی فضائیہ کے گریجویٹ کیڈٹس کو بھی مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے ‘ پی اے ایف کی بہترین کارکردگی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کو تباہ کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

Leave a Reply