وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان میں اس کی قیمتیں سب سے کم ہیں‘ رواں ماہ بھی اوگرا کی طرف سے تجویز کی گئی قیمتوں کے مقابلے میں حکومت نے کم قیمتیں بڑھائی ہیں‘ 2013ءمیں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر تھی جو آج 73 روپے ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان میں اس کی قیمتیں سب سے کم ہیں‘ رواں ماہ بھی اوگرا کی طرف سے تجویز کی گئی قیمتوں کے مقابلے میں حکومت نے کم قیمتیں بڑھائی ہیں‘ 2013ءمیں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر تھی جو آج 73 روپے ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ماہ متعین کی جاتی ہیں، گزشتہ ماہ آنے والے کارگو کے حوالے سے تیل کی عالمی قیمتوں ‘ ڈالر اور روپے کی قدر میں فرق کو سامنے رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کا پورا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، پورے خطے میں پٹرولیم مصنوعات کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے، انٹرنیٹ پر اس کی تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 51 ڈالر سے کروڈ آئل 58 ڈالر تک گیا، اوگرا نے جو اضافہ تجویز کیا تھا اس کے مقابلے میں ہم نے کم اضافہ کیا۔ کیروسین آئل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز تھی مگر ہم نے چار روپے اضافہ کیا۔ مئی 2013ءمیں قیمت 110 روپے فی لیٹر تھی مگر آج اس کی قیمت بہت کم ہے، اس خطے کے دیگر ممالک میں دیکھ لیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 فیصد تک زائد ہیں، حکومت نے عوام پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا۔

Leave a Reply