شمالی چلی میں 6.3 درجہ شدت کا زلزلہ

واشنگٹن۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) لاطینی امریکی ملک چلی کے شمال میں منگل کو شدید زلزلہ محسوس کیا گیا،امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شمالی چلی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ساحلی شہر اریکا سے 70کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔اریکا پیرو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔زلزلے کی سطح زمین سے گہرائی 82 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی جانی …

واشنگٹن۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) لاطینی امریکی ملک چلی کے شمال میں منگل کو شدید زلزلہ محسوس کیا گیا،امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شمالی چلی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ساحلی شہر اریکا سے 70کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔اریکا پیرو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔زلزلے کی سطح زمین سے گہرائی 82 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply