پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مردان کے علاقے رستم میں کان کنی کے المناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے لیے فوری …
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رستم کے کان حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مردان کے علاقے رستم میں کان کنی کے المناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے لیے فوری اور موثر طبی علاج کو یقینی بنایا جائے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو جاری ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔








