راولپنڈی ۔1اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک کر دیئے۔بدھ کوآئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 30مارچ کوخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو …
خیبر پختونخوا میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔1اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک کر دیئے۔بدھ کوآئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 30مارچ کوخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین خوارج کو مؤثر طریقے سے ہلاک کر دیا گیا۔علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ نیشنل ایکشن پلان “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








