لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیضان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم فیضان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مقدمے کی مدعیہ کون ہے اور کیا پولیس نے اسے نوٹسز کی …
لاہور ہائیکورٹ،قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سی سی پی او لاہور ذاتی حیثیت میں طلب

مزید خبریں
لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیضان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم فیضان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مقدمے کی مدعیہ کون ہے اور کیا پولیس نے اسے نوٹسز کی باقاعدہ تعمیل کروائی،پولیس انسپکٹر نے موقف اختیار کیا کہ مدعیہ کو نوٹسز کی تعمیل کروائی جا چکی ہے،تاہم عدالت نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ مدعیہ کے دستخط درخواست اور استغاثہ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سی سی پی او لاہور ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور معاملے کی وضاحت کریں،عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔








