فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، محسن نقوی

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔وزیرداخلہ نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ …

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔وزیرداخلہ نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔