لاہور ہائیکورٹ،طالب علم کو جہاز سے اتارنے کے مقدمہ میں متعلقہ حکام طلب

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے طالبعلم کو بار بار جہاز سے اتارنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو طلب کرلیا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہری نور اسلام کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے مطابق اس نے ترکی کے ایک تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کر رکھا ہے تاہم اسے17 فروری کو باچا خان ایئرپورٹ …

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے طالبعلم کو بار بار جہاز سے اتارنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو طلب کرلیا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہری نور اسلام کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے مطابق اس نے ترکی کے ایک تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کر رکھا ہے تاہم اسے17 فروری کو باچا خان ایئرپورٹ پشاور اور بعد ازاں24 فروری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ترکی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امیگریشن حکام کی جانب سے بیرون ملک سفر سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ بھی درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحقیقاتی ادارے کو مطلوب ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اسے تعلیم کیلئے ترکی جانے کی اجازت دے اور ایف آئی اے کو بلاجواز سفر میں رکاوٹ ڈالنے سے روکے۔