برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو لنز اوپن سے دستبردار

لندن۔1اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو نے وائرل انفیکشن سے مکمل صحت یابی کے لئے کلے کورٹ سیزن کے آغاز میں تاخیر کرتے ہوئے آسٹریا میں شیڈول ڈبلیو ٹی اے لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔بی بی سی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 23ویں نمبر پر موجود 28 سالہ ٹینس سٹار ایما راڈوکانو فروری میں …

لندن۔1اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو نے وائرل انفیکشن سے مکمل صحت یابی کے لئے کلے کورٹ سیزن کے آغاز میں تاخیر کرتے ہوئے آسٹریا میں شیڈول ڈبلیو ٹی اے لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔بی بی سی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 23ویں نمبر پر موجود 28 سالہ ٹینس سٹار ایما راڈوکانو فروری میں مڈل ایسٹ ہارڈ کورٹ مقابلوں کے دوران علیل ہو گئی تھیں، جس کے باعث انہوں نے اب ڈبلیو ٹی اے 500 ایونٹ کے بجائے اپنی مکمل صحت یابی پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سابق چیمپئن کے لئے رواں سال کا آغاز بھی مشکلات سے بھرپور رہا ہے، جہاں انہوں نے اب تک 6 ٹورنامنٹس میں شرکت کی اور 14 میں سے 7 میچز جیتنے میں کامیاب رہیں، ان کی بہترین کارکردگی ٹرانسلوینیا اوپن کے فائنل تک رسائی تھی۔

ایما راڈوکانو اب سپین میں میڈرڈ اوپن کے ذریعے کلے کورٹ سیزن میں واپسی کے لئے پرامید ہیں جبکہ ان کی دستبرداری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل ہی برطانوی کھلاڑی جیک ڈریپر بھی انجری کے باعث مونٹی کارلو ماسٹرز سے باہر ہو چکے ہیں۔کھیل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2021 میں یو ایس اوپن جیتنے کے بعد سے ایما راڈوکانو کو مسلسل فٹنس مسائل اور انجریز کا سامنا رہا ہے، تاہم وہ رواں سال مئی کے آخر میں ہونے والے فرنچ اوپن سے قبل خود کو مکمل طور پر فٹ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔