ڈی پی او صوابی کا تھانہ زیدہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

پشاور۔ 02 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے رات گئے تھانہ زیدہ کا دورہ کیا۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے تھانے کی سکیورٹی، ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران ڈی پی او صوابی نے حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا …

پشاور۔ 02 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے رات گئے تھانہ زیدہ کا دورہ کیا۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے تھانے کی سکیورٹی، ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران ڈی پی او صوابی نے حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نےقیدیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط کام کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے، جرائم کی راہ اختیار کرکے اپنے بچوں اور خاندان کو ذلت و پریشانی میں مبتلا نہ کریں بلکہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے کے مفید شہری بنیں۔ڈی پی او صوابی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ قیدیوں کے قانونی حقوق، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ، میرٹ پر تفتیش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔