لاہور ، رواں سال ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 884 ملزمان گرفتار

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران نےرواں سال 884 ملزمان کو گرفتار اور 1882 مقدمات درج کئے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف،37 رائفلیں،52 گنز اور1684 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کےلئے قانون شکن …

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران نےرواں سال 884 ملزمان کو گرفتار اور 1882 مقدمات درج کئے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف،37 رائفلیں،52 گنز اور1684 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کےلئے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کے مرتکب افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔