اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے تحت خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا نے پاکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول کا دورہ کیا۔ طلبہ کو پی ایم اے میں جاری پیشہ ورانہ عسکری تربیت، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے عمل پر جامع بریفنگ دی …
خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبا کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے تحت خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا نے پاکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول کا دورہ کیا۔ طلبہ کو پی ایم اے میں جاری پیشہ ورانہ عسکری تربیت، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے عمل پر جامع بریفنگ دی گئی ۔طلبہ کو پاک فوج کے کردار، تاریخ اور قومی دفاع میں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔شرکا نے کیڈٹس کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر طلبا نے کہا کہ کیڈٹس کا بلند حوصلہ دیکھ کر پاک فوج پر یقین مزید بڑھ گیا کہ کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سخت نظم و ضبط اور مشکل حالات میں تربیت طلبہ میں حوصلہ اور عزم پیدا کرتی ہے،شرکا نے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔








