وفاقی وزیر ریلوے کاشمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فورسز کا عزم، جرات اور مہارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری اصل طاقت ہے اور آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت پاک فوج کی موثر حکمت …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فورسز کا عزم، جرات اور مہارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری اصل طاقت ہے اور آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت پاک فوج کی موثر حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے والے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور عوام کا اپنی فورسز پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔