پاکستان ٹینس فیڈریشن کا پاکستان ڈیوس کپ جونیئرز ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا انعقاد

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئندہ ڈیوس کپ جونیئرز میں شرکت کے لئے ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز منعقد کئے۔ ایونٹ 16 سے 24 مئی 2026 تک شیمکینٹ، قازقستان میں منعقد ہوگا۔ یہ ٹرائلز 30 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد کئے گئے۔ ٹرائلز میں کل 12 کھلاڑیوں کو ان کی موجودہ رینکنگ اور کارکردگی کی بنیاد …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئندہ ڈیوس کپ جونیئرز میں شرکت کے لئے ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز منعقد کئے۔ ایونٹ 16 سے 24 مئی 2026 تک شیمکینٹ، قازقستان میں منعقد ہوگا۔ یہ ٹرائلز 30 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد کئے گئے۔ ٹرائلز میں کل 12 کھلاڑیوں کو ان کی موجودہ رینکنگ اور کارکردگی کی بنیاد پر مدعو کیا گیا۔ ابوبکر طلحہ کو حالیہ شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹرائلز سے استثنیٰ دیا گیا۔

منتخب کھلاڑیوں میں ابوبکر طلحہ، حسن عثمانی اور زوہیب افضل ملک شامل ہیں ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے منتخب کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کے لئے آئندہ ایونٹ میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔