انگلینڈ ٹیم اور کاؤنٹی کوچز کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے برینڈن میکولم اور روب کی کا رابطہ

لندن۔3اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کو ختم کرنے کے لئے تمام کاؤنٹی کوچز اور ڈائریکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان موجود کشیدگی کو دور کرنا تھا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ اور کاؤنٹیز کے تعلقات پر رواں موسم سرما کی …

لندن۔3اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کو ختم کرنے کے لئے تمام کاؤنٹی کوچز اور ڈائریکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان موجود کشیدگی کو دور کرنا تھا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ اور کاؤنٹیز کے تعلقات پر رواں موسم سرما کی ایشز سیریز شکست کے بعد تنقید ہوئی ہے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر راب کی نے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سرے اور سسیکس جیسے بڑے کلبوں کے کوچز نے موجودہ مینجمنٹ کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس اہم کال کے دوران ای سی بی کے حکام نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے لئے کھلاڑیوں میں کن خصوصیات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر نے اس گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انگلش بورڈ کے مقاصد اور قلیل مدتی اہداف کے حوالے سے کافی وضاحت ملی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں انگلش سلیکٹرز نے کاؤنٹی فارم کے بجائے ٹیلنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے شعیب بشیر جیسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا تھا جنہوں نے محض چند فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے تھے۔ تاہم اب 4 جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل کپتان بین سٹوکس اور مینجمنٹ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی 7راؤنڈز میں بھرپور شرکت کریں تاکہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے۔ سلیکشن کی اس دوڑ میں اولی پوپ، زیک کرولی، میتھیو پاٹس اور جیمی سمتھ سمیت کئی نمایاں کھلاڑی کاؤنٹی سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔