لاہور۔3اپریل (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام شاہد حیات میموریل سپرلیگ کا فائنل اتوار کوایکوسٹار نائٹس اور نیس کیفے ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سیمی فائنلز کھیلے گئے، پہلے سیمی فائنل میں نیس کیفے ٹائیگرز نے پی بی وولوز کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نیس کیفے کی طرف سے عدنان جلیل اعظم اور راجہ سمیع اللہ نے دو دو …
شاہد حیات میموریل سپرلیگ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا
لاہور۔3اپریل (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام شاہد حیات میموریل سپرلیگ کا فائنل اتوار کوایکوسٹار نائٹس اور نیس کیفے ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سیمی فائنلز کھیلے گئے، پہلے سیمی فائنل میں نیس کیفے ٹائیگرز نے پی بی وولوز کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نیس کیفے کی طرف سے عدنان جلیل اعظم اور راجہ سمیع اللہ نے دو دو جبکہ اکبر اعظم اور شیراز قریشی نے ایک ایک گول سکور کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ایکوسٹار نائٹس نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے لوٹو کارپٹس کنگز کو7-4 سے ہرادیا۔ ایکوسٹار نائٹس کی طرف سے ننھے شافع نفیس باڑی نے تین، راجہ جلال ارسلان اور احمد بلال ریاض نے دو دو گول سکور کیے۔ لوٹو کارپٹس کی طرف سے بلال حئی اور مصطفی عزیز نے دو دو گول سکور کیے۔ اس طرح مین فائنل ایکو سٹار نائٹس اور نیس کیفے ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔









