محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام“جشنِ گوادر اسپورٹس فیسٹیول کاافتتاح کردیا گیا

کوئٹہ۔ 03 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام“جشنِ گوادر اسپورٹس فیسٹیول 2026”کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔تقریبِ کے افتتاح کے موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کرکٹ میچ کا باقاعدہ افتتاح کیااور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود …

کوئٹہ۔ 03 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام“جشنِ گوادر اسپورٹس فیسٹیول 2026”کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔تقریبِ کے افتتاح کے موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کرکٹ میچ کا باقاعدہ افتتاح کیااور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے“جشنِ گوادر”کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال سمیت دیگر کھیل شامل ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کے کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔