امریکی صدرکے اپنے ہی وزیر خارجہ سے اختلافات، ریکس ٹلرسن کو آئی کیو ٹیسٹ کا چیلنج دے دیا

نیویارک ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ کو آئی کیو ٹیسٹ کا چیلنج دے دیا۔ معروف امریکی جریدے فوربز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ریکس ٹلرسن کی طرف سے انہیں ”احمق“ کہنے کی خبر درست نہیں لیکن اگر انہوں نے ایسا کہا ہے تو ہم دونوں کو اپنے اپنے آئی کیو ٹیسٹ کا موازنہ کرنا پڑے …

نیویارک ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ کو آئی کیو ٹیسٹ کا چیلنج دے دیا۔ معروف امریکی جریدے فوربز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ریکس ٹلرسن کی طرف سے انہیں ”احمق“ کہنے کی خبر درست نہیں لیکن اگر انہوں نے ایسا کہا ہے تو ہم دونوں کو اپنے اپنے آئی کیو ٹیسٹ کا موازنہ کرنا پڑے گا اور وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ اس میں کون جیتے گا۔ امریکی صدر نے یہ بات این بی سی کی اس رپورٹ پر رد عمل میں کہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور وزیر خارجہ نے ایک وقت میں مستعفی ہونے کا ارادہ کر لیا تھا تاہم صدر اور وزیر خارجہ دونوں نے اس کی تردید کی ہے۔علاوہ ازیں محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریکس ٹلرسن ایسی زبان استعمال نہیں کرتے۔بعد ازاں صدر نے ریکس ٹلرسن کے ساتھ منگل کو ملاقات سے قبل ان پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply