آئی ٹی ایف پاکستان تیسری زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی ٹی ایف پاکستان تیسری زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2026 (لیگ-1) کا آغاز 6 اپریل 2026 کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہو گیا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 بوائز اور 15 گرلز کھلاڑی حصہ …

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی ٹی ایف پاکستان تیسری زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2026 (لیگ-1) کا آغاز 6 اپریل 2026 کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہو گیا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 بوائز اور 15 گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ یہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کراچی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 12 فروری 2024 کو اسلام آباد میں ایک آئی ٹی ایف جونیئر ٹورنامنٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے افسوسناک طور پر انتقال کر گئی تھیں۔ اعصام الحق قریشی، صدر پی ٹی ایف، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کی انتظامیہ کے ہمراہ زینب علی نقوی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ان کی خدمات کو خراج پیش کرنے اور ان کی یاد کو زندہ رکھنے کا ایک بامعنی ذریعہ ہے۔ انہوں نے زینب کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن تمام شریک کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتی ہے اور ٹورنامنٹ کے لیے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔