مولانا فضل الرحمان کی بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

مولانا فضل الرحمان کی بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر الیاس بلور کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اور طارق بلوچ بھی شریک تھے۔