تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش اور مویشی چور گرفتار

تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور مویشی چور کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس برآمد کر لی ۔

پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور مویشی چور کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس برآمد کر لی۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش انور علی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 25 گرام آئس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں مویشی چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم راشد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مردان پولیس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔